وفاقی وزارت تعلیم نے اسلام آباد کے اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
ترجمان وفاقی وزارت تعلیم کے مطابق اگلے دو ماہ میں اسلام آباد کے 100 پرائمری اسکول شمسی توانائی سے چلائے جائیں گے، 100 اسکولوں میں شمسی توانائی کا منصوبہ سال کے آخر تک مکمل ہونے کی امید ہے، اس منصوبے کا مقصد بجلی کی لاگت کو کم کرنے اور پائیداری کو فروغ دینا ہے۔
ترجمان وزارت تعلیم کاکہنا ہے کہ یہ اقدام قابل تجدید توانائی کے ذرائع کو استعمال کرنے اور شہر کے کاربن فوٹ پرنٹ کو کم کرنے کی ایک بڑی کوشش کا حصہ ہے، منصوبہ نہ صرف بجلی کی لاگت کو کم کرے گا بلکہ ہمارے اسکولوں کے لیے توانائی کا ایک صاف اور پائیدار ذریعہ بھی فراہم کرے گا۔