اسلام آباد انتظامیہ نے پاکستان تحریک انصاف کا مرکزی دفتر ایک بار پھر سیل کر دیا۔
تحریک انصاف کے دفتر کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن اسلام آبادکی جانب سے سیل کیا گیا ہے۔
میٹرو پولیٹن کارپوریشن حکام کی جانب سے بھیجے گئے نوٹس میں کہا گیا ہے کہ آفس میں فائر اینڈ لائف سیفٹی انتظامات نہ ہونے کے باعث سیل کیا گیا ہے۔
اسلام آباد پولیس نے کل پی ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹریٹ سے سیکرٹری اطلاعات رؤف حسن سمیت دیگر کارکنان کو گرفتار کیا تھا جنہیں آج ایف آئی اے نے عدالت میں پیش کرکے ان کا ریمانڈ لیا۔
یاد رہے کہ 2 ماہ قبل بھی سی ڈی اے نے انسداد تجاوزات آپریشن کرتے ہوئے پی ٹی آئی سیکرٹریٹ کا ایک حصہ گراکر دفتر سیل کردیا تھا مگر پھر اسلام آباد ہائیکورٹ کے حکم پر سیکرٹریٹ کو دوبارہ کھولنےکی اجازت دی گئی تھی۔