پی ٹی آئی مخصوص نشستوں کی فہرست الیکشن کمیشن میں جمع, صنم جاوید کا نام شامل

پاکستان تحریک انصاف نے قومی اور 3 صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کرادی۔

تحریک انصاف نے قومی اسمبلی، سندھ، پنجاب اور خیبرپختونخوا کی صوبائی اسمبلیوں کی مخصوص نشستوں کے لیے فہرست الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہے۔

فہرست کے مطابق قومی اسمبلی کی نشست کے لیے صنم جاوید کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ دیگر میں کنول شوذب، عالیہ حمزہ، سیمابیہ طاہر، روبینہ شاہین اور رِیحانہ ڈار کے نام بھی سرفہرست ہیں جبکہ ڈاکٹر یاسیمن راشد پنجاب اسمبلی میں لائی جائیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں