امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش کردیا گیا اور سکیورٹی امداد روکنے کی تجویز

امریکی سینیٹ میں چین کے بڑھتے اثر و رسوخ اور پاکستان کی جانب سے مبینہ خطرات سے نمٹنے کیلئے بھارت کی مدد کا وعدہ کرتے ہوئے ری پبلکن رکن نے بیجنگ اور اسلام آباد مخالف بل پیش کردیا گیا۔

ری پبلکن سینیٹرمارکو روبیو نے پیش کیا اور اس میں امریکا پر بھارت کے ساتھ اسرائیل، کوریا، جاپان اور نیٹو جیسے اتحادیوں جیسا برتاؤ کرنے پر زور دیا گیا۔

علاوہ ازیں بل میں بھارت کے خلاف مبینہ اقدامات پر پاکستان کی امداد روکنے کی تجویز شامل ہے۔ پیش کردہ مجوزہ ’یو ایس انڈیا ڈیفنس کوآپریشن انڈیا ایکٹ‘ میں نئی دہلی کو ’ٹیکنالوجی کی منتقلی‘ کی حمایت کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو 2011 سے سینیٹ کے رکن ہیں۔ انہوں نے 2015 میں بطور صدارتی امیدوار انتخابات میں حصہ لیا تھا۔

بل میں امریکی انتظامیہ پر زور دیا گیا کہ وہ پاکستان کی جانب سے انڈیا کے خلاف پراکسی گروپس سمیت جارحانہ طاقت کے استعمال کے حوالے سے کانگریس کو رپورٹ پیش کرے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق بل میں تجویز کیا گیا ہے کہ انڈیا کو کاسٹا (کاؤنٹرنگ امیریکاز ایڈورسریز تھرو سینکشنز ایکٹ) سے محدود چھوٹ دی جائے۔ یہ ایکٹ امریکی پابندیوں کا ایک مجموعہ ہے جس کا مقصد روس کے اثر و رسوخ کا مقابلہ کرنا ہے۔ اس مجوزہ استثنیٰ کے تحت امریکی پابندیوں کا سامنا کیے بغیر انڈیا روسی فوجی آلات کو خرید سکے گا۔

بل کے متن کے مطابق فوجی تعاون بڑھانے کے لیے سیکریٹری آف سٹیٹ کو انڈیا سے مفاہمت کی یادداشت پر بات چیت کا اختیار دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں