ماعت اسلامی کا مہنگائی اور مہنگی بجلی کیخلاف دھرنا چوتھے روز بھی جاری ہے جبکہ جماعت اسلامی نے مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنےکااعلان کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی کا راولپنڈی کے لیاقت باغ میں مہنگائی اور مہنگی بجلی کیخلاف دھرنا چوتھے روز میں داخل ہو گیا، دھرنے میں کارکنوں کی بڑی تعداد موجود ہے جبکہ دھرنے کے شرکاء نے رات کے وقت بھی لیاقت باغ میں ہی ڈیرے ڈالے رکھے۔
جماعت اسلامی کی جانب سے مذاکرات کی کامیابی تک دھرنا جاری رکھنےکااعلان کیا گیا ہے جبکہ حکومت اورجماعت اسلامی کےدرمیان مذاکرات کادوسرا دور آج ہوگا۔