محکمہ موسمیات نے آج ملک کے مختلف شہروں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔ آج سے شروع ہونے والی شدید بارشوں کا سلسلہ 6 اگست تک جاری رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر، شمال مشرقی پنجاب،خطہ پوٹھوہار،اسلام آباد،بالا ئی خیبرپختونخوااور گلگت بلتستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ شام/رات کے دوران جنوبی خیبرپختونخوا اورشمال مشرقی بلو چستان میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کی توقع ہے۔ شمال مشرقی پنجاب، بالائی خیبرپختونخوا اور کشمیرمیں چند مقا مات پر تیز بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔
اسلام آباد اور گرد و نواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقاما ت پر موسلادھار بارش ہونے کی بھی توقع ہے۔ جڑواں شہروں میں بادل بارش برسانے کو تیار ہیں جبکہ صبح بھی کچھ علاقوں میں بارش ہوئی۔