لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ملک کا سب سے بڑا جھینگا فارم قائم کرنے کے منصوبے کا آغاز اسی سال کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا۔ جس کے تحت پنجاب میں پہلی بار ایک ہزار ایکڑ پر سو ٹن سے زائد جھینگا فارمنگ کی جائے گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب سے فشریز فارمز ایسوسی ایشنز کے وفد نے ملاقات کی۔ جس میں جھینگا فارمنگ کے لیے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی گئی۔
ملاقات میں جھینگا فارمنگ کے لیے اشتراک کار کے فروغ پر اتفاق کیا گیا۔ سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر فشریز اور جھینگا فارمنگ کے لیے پرائیویٹ سیکٹر کی معاونت کی جائے گی۔
فشریز اور جھینگا فارمنگ کا فروغ تمام اسٹیک ہولڈرز کے باہمی اشتراک سے ممکن ہو گا۔