وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں وزیر اعظم پاکستان کی ہدایت پر 7 اگست سے طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مخصوص پنک بسیں دستیاب ہوں گی۔
وزارت تعلیم کے مطابق یہ پنک بسیں تمام بڑے راستوں پر چلیں گی۔ دیہی علاقوں کو شہری مراکز سے جوڑ کر ان کے لیے سفر کو آسان اور محفوظ بنائیں گی۔
پنک بسوں کی دستیابی سے طالبات اور خواتین اساتذہ کے لیے مفت، محفوظ اور آسان نقل و حمل ممکن ہو گی۔