بانی پی ٹی آئی کی وزیر اعلیٰ کے پی کو ہدایت،ملک بھر میں جلسے کریں،کوئی لڑائی نہ کی جائے

بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی ہے کہ ملک بھر میں جلسے کریں لیکن کوئی لڑائی نہ کی جائے۔

رپورٹ کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کی۔ اس موقع پر بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈا پور کو ہدایت کی کہ جلسوں اور ریلیوں کی اجازت لی جائے اور کوئی غیر قانونی کام نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آئین اور قانون کے دائرے میں کسی سے بھی بات کرنے کو تیار ہوں۔ ہمارا چوری شدہ مینڈیٹ ہمیں واپس دیا جائے۔

بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ قید میں رہنے سے کوئی پریشانی نہیں۔ مختلف موضوعات پر کتابیں پڑھ رہا ہوں۔ بانی پی ٹی آئی نے علی امین گنڈاپور کو بھی کتابیں بھیجنے کا کہا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں