وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر کی تقریر سب کے لیے مشعل راہ ہے، علما سے لائق طبقہ کوئی نہیں جو امن کا پیغام لے کرچلے۔
اسلام آباد کے پاکستان چین فرینڈ شپ سینٹر میں قومی علماء مشائخ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف کانفرنس کے مہمانِ خصوصی جبکہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل عاصم منیر بطور گیسٹ آف آنر شریک ہوئے۔
کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف کا کہنا تھا کہ آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پرجوش تقریر کی، آرمی چیف نے تقریر میں قرآن پاک کا حوالہ دیا۔ اس پرجوش تقریر کے بعد کسی اضافے کی ضرورت نہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ جتنے اتحاد اور اتفاق کی ضرورت آج سے پہلے کبھی نہ تھی۔ جتنا تعاون سیاسی حکومت اور آئینی اداروں میں آج سے پہلے کبھی نہ تھا، سیاسی کیریئر میں کبھی حکومت اور اداروں میں ایسا تعاون نہیں دیکھا۔