اہور ہائیکورٹ نے ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے کیس میں وفاق کے وکیل کو سرکاری حکام سے ہدایات لیکر 12 بجے تک پیش ہونے کا حکم دیدیا۔
ملک میں انٹرنیٹ کی بندش کے خلاف درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد کر رہے ہیں۔
درخواست گزار وکیل ندیم سرور نے دوران سماعت مؤقف اختیار کیا کہ ملک میں بغیر کسی نوٹس اور وجہ بتائے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا ایپس بند کر دی گئی ہیں، انٹرنیٹ بند کرنا بنیادی حقوق کی بھی خلاف ورزی ہے۔