اسلام آباد کے شہریوں کو بھی 2 ماہ کیلئے سستی بجلی ملے گی ، آئیسکو کو خط ارسال

پنجاب حکومت نے اسلام آباد کے شہریوں کو بھی دو مہینے کیلئے سستی بجلی کی خوشخبری سنا دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر آئیسکو ، لاہور گوجرانوالہ، فیصل آباد اور ملتان کی بجلی کمپنیوں کو خطوط بھیج دیئے گئے ہیں۔

اس حوالے سےسینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ 201 ایک سے 500 یونٹ تک استعمال کرنے والوں کو اگست اور ستمبر میں 14 روپے فی یونٹ سستا دیا جائے گا، یہ ریلیف پنجاب کے بجٹ سے دیا گیا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں