وزارت خزانہ حکام نے بتایا ہے کہ آئی ایم ایف کو قرض پر اب تک 2439 ملین سود ادا کر دیا گیا،6.3ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض تین سے پانچ سال میں واپس کرنا ہے۔
گزشتہ روز سینیٹر سیف اللہ ابڑو کی زیر صدارت سینیٹ کی اقتصادی امور کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں آئی ایم ایف کے قرضوں اور سود کی تفصیلات پیش کی گئیں۔
اجلاس میں جوائنٹ سیکرٹری فنانس نے بریفنگ میں بتایاکہ آئی ایم ایف کے ساتھ پہلا پروگرام 1958 میں کیا گیا، اب تک آئی ایم ایف سے 21260ملین ایس ڈی آر قرض لیا گیا، اسے واپس کرنے والا قرض 6369 ملین ایس ڈی آر رہ گیا ہے، 6.3ارب ڈالر سے زیادہ کا قرض تین سے پانچ سال میں واپس کرنا ہے۔