بھارتی میڈیا پر کلکتہ ریپ کیس کے مرکزی ملزم سنجے رائے کی اسپتال میں داخلے کی پہلی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی۔
9 اگست کو کلکتہ کے اسپتال سے وابستہ ایک ٹرینی خاتون ڈاکٹر کو زیادتی کے بعد قتل کردیا گیا تھا، 31 سالہ لیڈی ڈاکٹر کی لاش کلکتہ کے آر جی کار میڈیکل کالج کے کمرے سے ملی تھی اور پوسٹ مارٹم میں خاتون ڈاکٹر سے زیادتی کی تصدیق ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا کو موصول فوٹیج میں سنجے رائے کو 9 اگست کی رات 4 بج کر 3 منٹ پر میڈیکل فیسلٹی میں داخل ہوتے ہوئے دیکھا گیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق یہ پہلی فوٹیج ہےجو ملزم سنجے رائے کو قتل سے براہ راست جوڑتی ہے، اس میں سنجے رائے کو جینز اور ٹی شرٹ پہنے دیکھا گیا جب کہ اس کے ہاتھ میں ہیلمٹ ہے۔