ملک بھر میں یوم فضائیہ انتہائی جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے

ملک بھر میں آج یوم فضائیہ جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے۔ 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاکستان ایئر فورس کا اہم کردار رہا۔

اس دن کو منانے کا مقصد ستمبر 1965 کی پاک بھارت جنگ میں پاک فضائیہ کے کارناموں کو خراج تحسین پیش کرنا ہے۔ ستمبر 1965 کی جنگ میں پاک فضائیہ کے شاہینوں نے دشمن کے غرور کو خاک میں ملا دیا تھا۔

پاکستانی فضائیہ کا شمار دنیا کی دس بہترین فضائی فورسز میں ہوتا ہے۔ اسی فورس نے 1965 کی جنگ میں وطن عزیز کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کے جانبازوں نے جرات و بہادری کے لازوال داستانیں رقم کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں