پاکستان اسپورٹس بورڈ نے فیڈریشنز کیلئے این او سی کے حصول کی شرائط مزید سخت کردیں

پاکستان اسپورٹس بورڈ (پی ایس بی) نے فیڈریشنز کو ایونٹس میں شرکت کیلئے این او سی حاصل کرنے کے عمل میں مزید سخت شرائط عائد کر دی ہیں۔

پی ایس بی کی نئی ہدایات کے مطابق، فیڈریشنز کو این او سی حاصل کرتے وقت منتخب کھلاڑیوں کی کارکردگی کی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی، فیڈریشنز کو کھلاڑیوں کی پروفائلز میں یہ واضح کرنا ہوگا کہ ان کا انتخاب کس بنیاد پر کیا گیا ہے۔

پاکستان اسپورٹس بورڈ کے مطابق فیڈریشنز کو یہ بھی تصدیق کرنا ہوگی کہ کھلاڑیوں کا انتخاب مکمل طور پر میرٹ پر کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ فیڈریشنز کو ایونٹ کے اختتام پر کھلاڑیوں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ رپورٹ بھی جمع کرانا ہوگی۔

پی ایس بی کے مطابق ان اقدامات کا مقصد یہ یقینی بنانا ہے کہ اسپورٹس فیڈریشنز کھلاڑیوں کے انتخاب کے عمل کو میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں