صدر زرداری سے چینی وزیر اعظم کی ملاقات ، اسٹریٹجک تعاون مزید بڑھانے پر اتفاق

صدر مملکت آصف زرداری اور چینی وزیر اعظم نے اسٹریٹجک تعاون مزید گہرا کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے دورہ پاکستان پر آئے چینی وزیر اعظم لی چیانگ کے اعزاز میں صدر مملکت آصف زرداری نے ظہرانہ دیا ، ظہرانے میں آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے بھی شرکت کی۔

صدرمملکت آصف علی زرداری سے چین کے وزیراعظم لی چیانگ نے ملاقات کی جس میں معیشت، سرمایہ کاری اور علاقائی روابط سمیت اہم شعبوں میں تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔ اور سی پیک کے منصوبوں پر عملدرآمد تیز کرنے کی ضرورت پر زور دیا

اپنا تبصرہ بھیجیں