علیمہ و عظمیٰ خان کیس، عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا

بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے کیس میں عدالت نے آئی جی پنجاب کو طلب کر لیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی بہنوں علیمہ خان اور عظمیٰ خان کے خلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے لیے درخواست پر سماعت ہوئی۔ جج نے علیمہ خان کے بیٹے شیراز خان کی درخواست پر سماعت کی۔

سرکاری وکیل نے مؤقف اختیار کیا کہ ہمیں مقدمات کی تفصیلات فراہم کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ جس پر عدالت نے کہا کہ مہلت نہیں دی جا سکتی۔ آئی جی پنجاب عدالت میں پیش ہو کر تفصیلات سے آگاہ کریں۔

عدالت نے علیمہ خان و عظمیٰ خان کیخلاف درج مقدمات کی تفصیلات کے کیس میں آئی جی پنجاب کو طلب کرتے ہوئے سماعت 2 بجے تک ملتوی کر دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں