پاکستان اور چین نے مشترکہ ترقی کی راہداریاں بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
چین کی سرکاری خبر ایجنسی کے مطابق پاکستان اور چین سی پیک راہداری کا اپ گریڈورژن تشکیل دیں گے، چین نے پاکستان کو گوادر پورٹ کیلئے پانی اور بجلی کی فراہمی جیسے مسائل کے حل کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
چینی سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ چین اور پاکستان نے چینی صوبے سنکیانگ اور پاکستان کے درمیان زرعی تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔
چینی میڈیا کے مطابق چین نے پاکستان پر حفاظتی اقدامات اور تعاون کیلئے مشترکہ سکیورٹی انوائرومنٹ کے قیام پر زور دیا ہے، چین اور پاکستان مشترکہ فوجی مشقوں، تربیت، فوجی تکنیکی تبادلوں اور تعاون کی سطح کو بھی بڑھائیں گے۔
چین اور پاکستان کا انسداد دہشت گردی کیلئے تعاون مضبوط بنانے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔