پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالر آمدنی حاصل کر لی

پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالرآمدنی حاصل کرلی۔

ایس آئی ایف سی کی معاونت سے پاکستان کی معیشت میں مثبت تبدیلیاں سامنے آئی ہیں، رواں مالی سال میں پاکستان نے پہلی بار چاول کی برآمدات کے ذریعے 4 بلین ڈالرآمدنی حاصل کی جس کی بنا پر آئندہ مالی سال میں برآمداتی ہدف کو بڑھا کر 5 بلین ڈالر کر دیا گیا ہے۔

اس اقدام کی بدولت باسمتی چاول کی پیداوار میں 188 فیصد اور سلور رائس میں 17 فیصد کا نمایاں اضافہ ہوا ہے، پاکستانی آم کی برآمدات چین کی منڈی میں مقبولیت حاصل کر رہی ہیں اور رواں سال کے دوران پاکستان سے 4,214 کلو آم چین کو برآمد کیے گئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں