وزیراعظم شہباز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس پھر ہوگا۔
گزشتہ رات بھی وفاقی کابینہ کا اجلاس رات کو طلب کیا گیا تھا تاہم اس میں بھی مسودے کی منظوری نہیں دی جاسکی تھی۔
کابینہ کا اجلاس ہفتے کی صبح 10 بجے طلب کیا گیا تاہم اب اس کا وقت تبدیل کرکے 12 بجے کردیا گیا ہے۔
ذرائع کا دعویٰ ہے کہ کابینہ اجلاس میں آئینی ترمیم کے مسودے کی منظوری کا امکان ہے۔