روس کے صدر ولادیمر پیوٹن نے کہا ہے کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔
روسی صدر نے اپنے بیان میں مغربی ممالک کو خبردار کیا کہ یوکرین کو ایٹمی ہتھیار منتقل کرنے کی کوشش چھپی نہیں رہ سکے گی۔
انہوں نے کہا کہ اگر یوکرین نے ایٹمی ہتھیار حاصل کرنے کی کوشش کی تو مناسب کارروائی کی جائے گی۔
پیوٹن کا کہنا تھا کہ جنگ شروع ہونے سے پہلے ہی یوکرین نے کہا تھا کہ ان کے پاس نیوکلیئر ہتھیار ہونے چاہئیں مگر روس ایسا کسی بھی صورت نہیں ہونے دے گا۔
روسی صدر نے مزید کہا کہ یوکرین سے استنبول دستاویز پرسعودی عرب میں مذاکرات کرسکتے ہیں۔