پاکستانی وفد کی واشنگٹن میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے رہنماؤں سے ملاقاتیں

پاکستانی وفد کی ورلڈ بینک اور عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کرکے ملک میں مالیاتی استحکام کیلئے حکومتی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

واشنگٹن ڈی سی میں ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف سالانہ اجلاسوں کے موقع پر سیکرٹری خزانہ امداد اللہ بوسال اور گورنرا سٹیٹ بینک آف پاکستان جمیل احمدکی سربراہی میں پاکستانی وفد نے الواریز اینڈ مارسل کے وفد سے ملاقات کی۔

الواریز اینڈ مارسل کے وفد کی قیادت سابق گورنر اسٹیٹ بینک آف پاکستان ڈاکٹر رضا باقر نے کی، ملاقات کے موقع پر اندرونی اور بین الاقوامی کیپٹل مارکیٹوں اور بیرونی قرض دہندگان تک رسائی بحال کرنے کے طریقوں پر غور کیا گیا۔

پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کے ڈائریکٹر ایم سی ڈی جہاد ازعور سے بھی ملاقات کی، ملاقات میں پاکستانی وفد نے آئی ایم ایف کی پاکستان کیلئے مسلسل حمایت، خصوصاً حال ہی میں منظور شدہ 7 ارب امریکی ڈالر کے توسیعی فنڈ سہولت پر شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں