پاکستان میں خطے کی بڑی ملٹی نیشنل فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد

پاکستان میں خطے کی بڑی ملٹی نیشنل فضائی مشق انڈس شیلڈ 2024 کا انعقاد، جس میں 24 فضائی افواج حصہ لے رہی ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر نے پاکستان ائرفورس کے آپریشنل ائربیس کا دورہ کیا، آرمی چیف کا استقبال چیف آف ائر اسٹاف، ائر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو (نشانِ امتیاز ملٹری) نے کیا۔

آرمی چیف جاری کثیر الملکی مشق ” انڈس شیلڈ -2024“ کا معائنہ کرنے پہنچے، اس موقع پر چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل نوید اشرف (نشانِ امتیاز ملٹری) بھی موجود تھے۔

انڈس شیلڈ 2024 خطے کی سب سے بڑی کثیر ملکی مشق ہے، ان مشقوں میں 24 ایئر فورسز شریک ہیں، مشق کا موٹو، ”مضبوط جب اکٹھے“ ہے، جدید ترین سہولیات کے ساتھ تربیت میں حصہ لیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں