نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سالانہ آمدن 100 فیصد بڑھ کر 110 ارب روپے ہو گئی

وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی سالانہ آمدن 64 ارب سے 100 فیصد بڑھ کر 110 ارب روپے ہو گئی ہے جو ملک کے کسی بھی سرکاری ادارے کی آمدنی میں ایک تاریخی اور منفرد مثال ہے۔

ٹول پلازوں پر ریونیو کی وصولی بھی 32 ارب روپے سے بڑھ کر 64 ارب روپے تک پہنچ گئی ہے جو مالیاتی استحکام کے حوالے سے ایک اور سنگ میل ہے۔

وفاقی وزیر برائے مواصلات، نجکاری اور بورڈ آف انویسٹمنٹ عبدالعلیم خان نے گزشتہ روز دورہ این ایچ اے ہیڈ کوارٹرز کے موقع پر نیشنل ٹریفک آپریشن سینٹر کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر وفاقی وزیر عبدالعلیم خان نے موٹرویز پر ٹریفک مانیٹرنگ اینڈ کنٹرول سسٹم کا جائزہ لیا اور ریونیو کی وصولی کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں