پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نیا ریکارڈ قائم ، انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ، انٹر بینک میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔
بدھ کو کاروبار کے آغاز پر اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان دیکھا گیا ، 100 انڈیکس میں 735 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد انڈیکس 91 ہزار 555 پوائنٹس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔