کراچی واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ کا چھٹا اجلاس

واٹر اینڈ سیوریج کارپوریشن کے بورڈ کا چھٹا اجلاس میئر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت منعقد ہوا۔
ترجمان واٹر کارپوریشن کے مطابق اجلاس میں سی ای او واٹر کارپوریشن انجینئر سید صلاح الدین احمد،سی او او واٹر کارپوریشن انجینئر اسداللہ خان ڈاکٹر سروش ایچ لودھی ظفر سبحانی اور عبدالکبیر قاضی سمیت دیگر بورڈ ممبران نے شرکت کی۔

اجلاس میں 2 نکاتی ایجنڈا پر تفصیلی غور کیا گیا اور ان کی منظوری دی گئی، اجلاس کے موقع پر میئر کراچی نے شہریوں کو بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے ایک اہم اقدام کی منظوری دی۔

بورڈ نے واٹر کارپوریشن کے تمام ریٹیل صارفین کے لیے ایک انقلابی اقدام اٹھاتے ہوئے ریبیٹ پالیسی کی منظوری دے دی، ریبیٹ پالیسی کی تحت واٹر کارپوریشن کے تمام ریٹیل صارفین مستفید ہونگے جنہوں اب تک واٹر کارپوریشن بقایاجات ادا نہیں کیے۔

نئی پالیسی کے تح تمام ریٹیل صارفین کو اپنے بقایاجات جمع کرانے پر رعایت کے ساتھ قسطوں کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی، پالیسی کے تحت تمام ریٹیل صارفین اگر اپنے تمام بقایاجات یک مشت جمع کروائیں گے تو انہیں 35 فیصد رعایت دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں