پی آئی اے کو صرف ایک ایئرلائن کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے، پی آئی اے سیپ کا مطالبہ

پی آئی اے سیپ کے صدر عبداللہ خان جدون نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کو صرف ایک ایئرلائن کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔

پی آئی اے سیپ کے صدر عبداللہ خان جدون نے دیگر عہدیدارن کے ہمراہ کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی آئی اے زبوں حالات کے سبب نجکاری کی جانب سے جا رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پی آئی اے کی نجکاری کی بھی جاتی ہے تو ہم کہاں کھڑا ہوں گے، پی آئی اے کی بولی دس ارب روپے لگائی گئی جب کہ نجکاری کے دوران ایک 777 جہاز کے انجن کے برابر بھی قیمت نہیں لگائی گئی۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جہاں بھی پاکستانی محصور ہوتے ہیں تو ان کو پی آئی اے ریلیف آپریشن کے دوران ملک پہنچاتی ہے، حالیہ سقوط کابل کے دوران بھی قومی ایئرلائن نے افغانستان سے بڑی تعداد میں پاکستانیوں کو نکالا جب کہ اس معاملے کے دوران پی آئی اے کے طیارے بمباری سے بال بال بچے ہیں۔

پی آئی اے سیپ کے صدر نے مطالبہ کیا کہ پی آئی اے کو صرف ایک ائیرلائن کی نگاہ سے نہ دیکھا جائے۔سوسائٹی آف ایئر کرافٹ انجینئر کی رجسٹریشن منسوخ کی گئی، مشرف کےدور میں آرڈر کے ذریعے تمام ٹریڈ یونین کو منسوخ کردیا گیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں