وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار، صنعت ودیگرشعبوں کے لیے اچھی خبرہے۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہبازشریف نے وفاقی کابینہ اجلاس میں گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ مرکزی بینک نےگزشتہ چندماہ میں پالیسی ریٹ میں کمی کی، پالیسی ریٹ22 فیصدسےکم ہوکر15 فیصد پرآ گیاہے، پالیسی ریٹ کا 15 فیصد پرآنا خوش آئند پیش رفت ہے۔
وزیراعظم نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی ریٹ میں کمی کاروبار، صنعت ودیگرشعبوں کے لیے اچھی خبرہے، پالیسی ریٹ کم ہونے سے قرضوں کے حجم میں کمی آئے گی، معاشی اشاریے مثبت سمت کی جانب گامزن ہیں۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ معیشت مستحکم بنیادوں پرآگےبڑھ رہی ہے، سعودی عرب اورقطرکا دورہ مفیدرہا، سعودی ولی عہد نے پاکستانی عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکیا، میرے دورے کے تناظرمیں ہماراوفد سعودی عرب گیا ہے۔
وزیراعظم نے گفتگو میں کہا کہ شمسی توانائی، ہنرمندافرادی قوت کے شعبوں سے متعلق معاملات زیرغورآئیں گے۔ بزنس ٹوبزنس معاہدوں پرپیش رفت ہورہی ہے، آذربائیجان کے ساتھ 2 ارب ڈالرکے معاہدوں کے حوالے سے بات ہوئی ہے۔