وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان امریکہ کی آنے والی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔
امریکی صدارتی انتخابات میں کامیابی پر وزیراعظم شہباز شریف نے ڈونلڈ ٹرمپ کو مبارکباد دی۔
انہوں نے کہا کہ نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو دوسری مدت کے لیے الیکشن میں تاریخی فتح مبارک ہو۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ تعلقات کو مزید مضبوط اور وسیع کرنے کے لیے آنے والی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کرنے کا منتظر ہے۔
واضح رہے کہ امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ ایک بار پھر امریکی صدر منتخب ہوگئے ہیں۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے مشرقی انڈیانا، کینٹکی اور مغربی ورجینیا سمیت 27 ریاستوں میں میدان مارا جبکہ کملا ہیرس نے 19 ریاستوں میں کامیابی حاصل کی۔
امریکی صدارتی انتخاب میں 538 میں سے ڈونلڈ ٹرمپ نے 277 اور کملا ہیرس نے 226 الیکٹورل ووٹ حاصل کیے۔
نتائج کے مطابق امریکی ایوان نمائندگان میں ری پبلکنزکو 188 اور ڈیموکریٹس کو 160 نشستیں مل گئیں ہیں جبکہ سینیٹ میں ری پبلکن نے 51 نشستوں کے ساتھ اکثریت حاصل کرلی ہے جبکہ ڈیموکریٹس نے ایوان بالا کی 43 نشستیں جیت لی ہیں۔