وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک میں 10 سال کیلئے لانگ ٹرم پالیسی لانا ہو گی۔
وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ ہفتے متحدہ عرب امارات میں مختلف وفود سے ملاقاتیں کیں۔ متحدہ عرب امارات پاکستان میں سرمایہ کاری میں دلچسپی لے رہا ہے۔ واشنگٹن میں بھی ملاقاتیں مؤثر رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مانیٹری پالیسی کمیٹی نے پالیسی ریٹ کو کم کیا۔ جبکہ ہماری معیشت مستحکم ہو رہی ہے۔ کریڈیٹ ریٹنگز بہتر ہو رہے ہیں اور اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں کمی ہوئی ہے۔