آئی ایم ایف وفد مشن چیف ناتھن پورٹر کی قیادت میں پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف وفد 11 سے 15 نومبر تک پاکستان کا دورہ کرے گا۔
ذرائع نے بتایا کہ دورے کے دوران آئی ایم ایف اسٹاف پروگرام سے متعلق کارکردگی اور حالیہ پیش رفت کا جائزہ لے گا۔
آئی ایم ایف وفد توسیعی فنڈ سہولت پروگرام کے پہلے جائزے پر بات چیت نہیں کرے گا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ موجودہ پروگرام کا پہلا جائزہ 2025 کی پہلی سہ ماہی میں ہوگا۔