آئی ایم ایف اسٹاف مشن سے مذاکرات کی تیاری، منی بجٹ کیلئے 7 تجاویز

شہباز شریف کی قیادت میں حکومت نے آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے ساتھ اہم مذاکرات کی تیاریوں کا آغاز کردیا ہے اور اس ہفتے کے آخر میں حکمت عملی کو حتمی شکل دینے کے لیے تیار ہے۔

منی بجٹ کی صورت میں آگے بڑھنے کے لیے 7 تجاویز موجود ہیں جن کے تحت مشینری، صنعتی خام مال اور تجارتی خام مال کی درآمد پر پیشگی انکم ٹیکس میں ایک فیصد اضافہ، سپلائی ،سروسز اور معاہدوں پر ود ہولڈنگ ٹیکس میں ایک فیصد اور مشروبات پر ڈیوٹی میں 5 فیصد اضافہ تجویز کیا گیا ہے۔

مختلف شعبوں پر ٹیکس کی شرح میں اضافہ کیا جا سکتا ہے لیکن ایف بی آر حکومت کو اقتصادی سرگرمیوں کی سست روی سے بحالی اور افراط زر کے دباؤ میں کمی کے آثار کی وجہ سے ٹیکس کی شرحوں میں اضافہ نہ کرنے کی سفارش کرنے کے لیے تیار ہے۔

’حکومت آئندہ ہفتے کے آخر میں آئی ایم ایف اسٹاف مشن کے سربراہ نیتھن پورٹر کی قیادت میں ہونے والے مذاکرات کے لیے اپنی حکمت عملی کو مستحکم کرنے جا رہی ہے جو 11 نومبر سے 15 نومبر 2024 تک اسلام آباد کا دورہ کرنے والے ہیں۔‘

اپنا تبصرہ بھیجیں