امریکا کے نو منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی معروف کمپنی ٹیسلا کے بانی ایلون مسک کو اپنی انتظامیہ میں اہم ذمہ داری سونپ دی۔
5 نومبر کو ہونے والے صدارتی انتخابات میں کامیابی کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ اپنی ٹیم کی تشکیل میں مصروف ہیں اور انہوں نے مختلف عہدوں کے لیے افراد کا چناؤ شروع کر دیا ہے۔
نو منتخب امریکی صدر نے رئیل اسٹیٹ ٹائیکون اسٹیووٹکوف کو مشرق وسطیٰ کیلئے خصوصی ایلچی جبکہ مغربی کنارے کے وجود سے انکاری اور حماس سے جنگ بندی کے مخالف اسرائیل نواز سابق گورنر مائیک ہکابی جان کو اسرائیل کیلئے امریکی سفیر نامزد کیا ہے۔ اس کے علاوہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی خفیہ ادارے سی آئی اے کے سربراہ کے لیے جان ریٹکلیف کو نامزد کیا ہے۔
ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنی صدارتی مہم میں اہم کردار ادا کرنے والے دنیا کے سب سے امیر ترین شخص ایلون مسک کو بھی اہم ذمہ داری سونپ دی ہے۔