سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی شروع ہو گئی ہے جو 3 دسمبر تک جاری رہے گی۔
سرکاری حج اسکیم کے تحت قرعہ اندازی 6 دسمبر کو ہو گی، ترجمان وزارت مذہبی امور نے کہا ہے کہ ریگولر اسکیم میں پہلی بار حج درخواست دینے والے افراد کو قرعہ اندازی میں ترجیح دی جائے گی۔