پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا سلسلہ جاری ہے۔
کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت انداز میں ہوا اور کاروبار کے شروع میں ہی تیزی دیکھی گئی۔
اس دوران انڈیکس میں 930 پوائنٹس کا اضافہ ہوگیا جس سے انڈیکس 95 ہزار 925 کے ساتھ نئی تاریخی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے اور اس دوران 100 انڈیکس کئی بار نئی بلندی کو چھو چکا ہے۔