بچوں کی صحت، تعلیم اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے، مریم نواز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ ریاست ماں جیسی ہے۔ اور بچوں کی صحت، تعلیم، تحفظ اور ترقی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عالمی یوم اطفال پر اپنے پیغام میں کہا کہ بچے اللہ تعالی کا خاص تحفہ ہیں۔ اور ان کی مسکراہٹ سے زیادہ خوبصورت چیز دنیا میں کوئی نہیں۔ معصوم بچوں کے بہترین مستقبل کے لیے تعلیم، صحت اور تحفظ ہماری ذمہ داری ہے۔

انہوں نے کہا کہ بچوں کو اسٹینڈرڈ گروتھ اور غذائی قلت سے بچانے کے لیے اسکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ ارلی چائلڈ ہوڈ اسکول سسٹم سے بچوں کے ذہنی و فکری نشوونما کی جائے گی۔ جبکہ بچوں کے تحفظ کے لیے ورچوئل سینٹر فار چائلڈ سیفٹی کا آغاز کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں