روس کی پاکستان کو توانائی کی فراہمی میں اضافے کی پیشکش

روس نے پاکستان کو توانائی کی فراہمی میں اضافے کی پیشکش کردی۔

اسلام آباد میں متعین روسی سفیر البرٹ پی خوریف نے روسی اخبار “ازویسٹیا” کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ روس اور پاکستان دوستانہ تعلقات سے مستفید ہو رہے ہیں، دونوں ممالک کے علاقائی اور بین الاقوامی ایجنڈے پر مختلف امور پر نتیجہ خیز اور عملی رابطے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ روس پاکستان کے ساتھ تجارتی حجم میں مزید اضافے کی توقع رکھتا ہے، روس خاص طور پر پاکستان کے ساتھ زرعی مصنوعات کے شعبے میں تجارت بڑھانے کا خواہاں ہے۔

روسی سفیر کا کہنا تھا کہ روسی برآمدات کے دیگر شعبوں ادویات، کھادیں، زرعی مشینری اور آئی ٹی خدمات میں بھی اضافے کے امکانات ہیں، روس پاکستان کو توانائی کی فراہمی بڑھانے کے لیے تیار ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے تحت روس اور پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے تعاون کو دیکھ رہے ہیں، روس برکس میں شامل ہونے کے لئے پاکستان کی دلچسپی کا خیر مقدم کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں