سر معافی تلافی کردیں، فواد چودھری کی توہین الیکشن کمیشن کیس میں استدعا

سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت کے دوران استدعا کی کہ معافی تلافی کردی جائے۔

الیکشن کمیشن میں سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کے خلاف توہین الیکشن کمیشن کیس کی سماعت ہوئی۔ جس میں سابق وفاقی وزیر پیش ہوئے۔

فواد چودھری نے کمیشن کے سامنے پیش ہو کر کہا کہ میں نے تینوں مقدمات میں معافی مانگ لی ہے۔ اور میں نے مقدمات میں معافی نامہ بھی جمع کرایا ہے۔

رکن الیکشن کمیشن خیبر پختونخوا جسٹس اکرام اللہ نے کہا کہ آج تو چارج فریم کرنا ہے۔

فواد چودھری نے استدعا کی کہ سر معافی تلافی کر دیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں