تحریک انصاف کے احتجاج کے پیش نظر راولپنڈی اسلام آباد کی سڑکوں پر کنٹینرز پہنچا دیئے گئے ، راولپنڈی کی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 بھی نافذ کر دی ہے۔
حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کا احتجاج روکنے کیلئے بھرپور اقدامات کئے جا رہے ہیں جبکہ مزید کنٹینرز کو شہر کی مرکزی شاہراہوں اور راستوں پر پہنچایا جا رہا ہے۔