وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ شرانگیزی کی سازش بری طرح سے ناکام ہوئی۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے بلیوایریا کا دورہ کیا۔ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے جوانوں سے ملاقاتیں کیں۔
محسن نقوی نے اسلام آباد کے علاقے کلیئر کرانے پر سیکیورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ رینجرز، پولیس، ایف سی اور پاک فوج کے جوانوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔