موٹر ویز کو 4 دن بعد ٹریفک کے لئے کھول دیا گیا

تحریک انصاف کی جانب سے احتجاج ختم کرنے کے اعلان کے بعد موٹر وے کھول دی گئی ہے۔ چار دن سے بند تمام موٹر ویز کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

اسلام آباد اور لاہور کے روڈ بھی ٹریفک کے لئے بحال کر دیے گئے ہیں، جہاں کنٹینرز موجود ہیں انہیں ہٹانے کا عمل جاری ہے۔

ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق موٹروے ایم 2 کو لاہور اسلام آباد ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا،موٹروے ایم 11 کو لاہور سیالکوٹ ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔

ترجمان کے مطابق موٹروے ایم 4 کو پنڈی بھٹیاں تا عبدالحکیم، موٹروے ایم 14 ہکلہ ڈیرہ اسماعیل خان، موٹروے ایم3 کو ٹریفک کے لیے کھول دیا گیا ہے۔ ایم ون اسلام آباد سے پشاور بھی کھول دی گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں