پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا سلسلہ برقرار ، ایک اور سنگ میل عبور کر لیا ، تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر بھی سستا ہو گیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی کا رجحان رہا ، اسٹاک ایکسچینج کے 100 انڈیکس میں 1800 پوائنٹس کا اضافہ
ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح ایک لاکھ 3 ہزارسے زائد پوائنٹس پر پہنچ گیا۔