سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کی تین مقدمات میں 20 دن کے لیے حفاظتی ضمانت منظور کر لی۔
عدالت نے عارف علوی کو 50 ہزار روپے کے مچلکے جمع کرانیکا حکم بھی دیا ، درخواستگزار کے وکیل نے کہا کہ پُرامن احتجاج کے باوجود دہشتگردی ایکٹ سمیت سنگین دفعات کے تحت میانوالی، ٹیکسلا اور راولپنڈی میں مقدمات درج کیے گئے۔