وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، دوطرفہ تعلقات میں بڑی تبدیلی لانے کے عزم کا اعادہ

وزیراعظم شہباز شریف نے ریاض میں منعقدہ ون واٹر سربراہی اجلاس کے موقع پر سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود سے ملاقات ہوئی ہے۔

وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیہ کے مطابق سعودی ولی عہد نے گزشتہ 6 ماہ کے دوران پانچویں بار پاکستانی وزیراعظم سے ملاقات پر خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ یہ حقیقی محبت اور باہمی احترام کا ثبوت ہے جو دونوں ممالک کے عوام کو جوڑتا ہے۔

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ دونوں رہنماؤں کا اس بات پر اتفاق ہوا کہ پاکستان اور سعودیہ کے لیے اپنے اقتصادی، تجارتی اور سرمایہ کاری کے تعلقات کو مزید فروغ دینا انتہائی ضروری ہے۔

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعاون کا فروغ پاکستان کی معاشی ترقی اور خوشحالی کے لیے کلیدی اہمیت رکھتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں