خیبر پختونخوا حکومت نے صوبے کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کرنے اور اسکل ڈویلپمنٹ کیلئے پروگرام کا آغاز کر دیا۔
محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا کے مطابق پروگرام کے تحت نوجوانوں پر 11 ارب 50 کروڑ روپے خرچ کئے جائیں گے، صوبے کے 60 ہزار نوجوانوں کو مفت تربیت فراہم کی جائے گی۔
خیبر پختونخوا کے 25 ہزارافراد کو مفت انٹرن شپس دی جائیں گی،صوبائی محکمہ تعلیم کے مطابق 42 ہزار نوجوانوں کو 80 ہزار روپے تک کی گرانٹس دی جائیں گی۔