چینی کی برآمد کی اجازت ملنے کے بعد افغانستان کے لیے برآمدات میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
وزارت تجارت کے ذرائع کے مطابق مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات میں 42 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ نومبر 2024 میں سالانہ بنیاد پر افغانستان کے لیے برآمدات میں17 فیصد اضافہ دیکھنے میں آیا۔
وزارت تجارت کے ذرائع کا بتانا ہے کہ جولائی تا نومبر افغانستان کے لیے پاکستانی برآمدات 57 کروڑ 87 لاکھ ڈالرز رہیں جب کہ گزشتہ سال اسی مدت میں افغانستان کے لیے برآمدات 40 کروڑ 88 لاکھ ڈالرز تھیں۔