قوم کو مایوس نہیں کریں گے، محسن نقوی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) محسن نقوی نے کہا ہے کہ قوم کو مایوس نہیں کریں گے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ کوشش ہے کہ آج ڈومیسٹک کرکٹ پر زیادہ بات کریں۔ پورے پاکستان میں گراؤنڈز کی حالت بہتر کریں گے۔ اور جہاں گراؤنڈز نہیں وہاں زمین خرید کر گراؤنڈز بنائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں ڈومیسٹک کرکٹ کو بہتر کریں گے۔ اور ڈومیسٹک کرکٹ بہتر ہو گی تو اس کا اثر انٹرنیشنل کرکٹ پر پڑے گا۔ آئی سی سی کی آج ہونے والی میٹنگ ملتوی ہو گئی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں