انسداد اسمگلنگ کی ایک کارروائی میں 30 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی اشیا پکڑی گئیں۔
ایف سی بلوچستان کی انسداد اسمگلنگ کی کامیاب کارروائیاں جاری ہیں۔ اسمگلرز خفیہ راستوں کو استعمال کرتے ہوئے 19 گاڑیوں میں اسمگل شدہ آشیاء لے جارہے تھے۔
ان آشیاء میں کپڑا، سگریٹس، ملک پاوڈر، ٹائرز، کمبل، کوکنگ آئل، چائینا سالٹ اور دیگر اشیاء شامل تھیں، ایف سی کی جانب سے بروقت کارروائی عمل میں لائی گئی اور اسمگلنگ کی بڑی کوشش کو ناکام بنادیا گیا۔
ضبط شدہ اشیاء کی مالیت 320 ملین روپے سے زائد کی ہے جسے ضروری کارروائی کے بعد کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔