عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہط حکومت اور پی ٹی آئی کے مذاکرات سے نکلنا کچھ نہیں ، کیونکہ قبر ایک اور بندے دو ہیں، ایک نے اندر جانا ہے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ مذاکرات بہت اچھی چیز ہے، مذاکرات سے کچھ نہ نکلا تو پھر جوڈو کراٹے اور بنکاک کے شعلے ہیں۔